13 اکتوبر 2013 - 20:30
فلسطین: غرب اردن میں صہیونی جارحیت، دسیوں زخمی

غرب اردن میں صہیونی فوجیوں کی جانب سے آنسو گیس کے گولے داغنے کے نتیجے میں کئی فلسطینی باشندے بہوش ہوگئے ہیں۔

ابنا: صہیونی ریاست کے فوجیوں کے اسپیشل اسکواڈ نے آج غرب اردن کے جنوب میں جنین کی جبع کالونی پر حملے کے بعد شدید طور پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی بہوش ہوگے۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے اسی طرح فلسطینیوں ربڑ کی گولیاں بھی استعمال کیں اور صہیونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی اس جھڑپ میں کئی فلسطینی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے ابھی تک جبع کے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے  اور فلسطینیوں کی گھروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ غرب اردن میں الخلیل صوبے میں فلسطینیوں کے  الاسیر کلب نے اس صوبے کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں فلسطینیوں کی گرفتاری کی بھی خبر دی ہے۔

.....

/169